ابراہیم قریشی: امام بارگاہ حضرت ابو طالب علیہ السلام کوٹ لکھپت اسٹیشن میں سات محرم کے حوالے سے مہندی جناب قاسم علیہ السلام کا جلوس برآمد ہوا۔
اس موقع پر خصوصی مجلس کا بھی انعقاد ہوا ۔ مجلس میں نامور ذاکرین اہلیت کی جانب سے مصائب و فضائل اہل بیت بیان کیے گئے۔
علامہ مظہر عباس نقوی، ذاکر مجاور عباس شریک ہوئے۔ بانیان مجلس انجمن شہیدان کربلا کے زیر انتظام تمام معاملات کو دیکھا گیا جبکہ صدر عمران نمبردار، سئنیر نائب صدر سید زین عباس، جنرل سیکرٹری سید ندیم عباس جوائنٹ سیکرٹری سید عدنان نقوی و دیگر اراکین شریک ہوئے اس موقع پر رضاکاران سمیت پولیس نے سیکورٹی کے بہترین فرائض سرانجام دیے.