ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین ٹاؤن کے پارک میں بارش کے پانی سے تعفن پھیل گیا

Green Town Park, City42, WASA, rain water hazards, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمیر افضال:  گرین ٹاون کے رہائشیوں کی تفریح کیلئے دستیاب اکلوتا پارک ابتر  ہوا پڑا ہے۔  بارش کا پانی پارک میں جمع ہو گیا ہے اور اس پانی میں تعفن پیدا ہو چکا ہے۔

 پارک کی آہنی باڑ ضرورت مند نشئی اکھیڑ کر لے گئے ہیں ، ٹوٹے پھوٹے جھولے زنگ آلود ہو گئے اور اینٹیں بھی ضرورت مند شہری اٹھا کر لے گئے۔ بارش کا پانی پارک میں جمع ہوگیا۔مزید بارش سے مزید پانی یہاں جمع ہو جائے گا۔

خدشہ ہے کہ یہ پارک مچھروں کی ہیچری بنا رہے گا۔  بارش کا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لئے بہترین ماحول فراہم کرتا ہے۔ یہاں پانی جمع ہونے سے ملیریا  اور ڈینگی پھیلنے کا سخت خطرہ ہے ۔

واسا نے شہر کے جن علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوتا ہے وہاں سے پانی نکالنے کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے۔ گندگی سے پیدا ہونے والی دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔

 اہل علاقہ نے انتظامیہ سے پارک کی حالت زار بہتر بنانے اور یہاں سے پانی نکالنے کامطالبہ کر دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پارک سے پانی فوری طور پر نکالا جائے تاکہ وہ اپنی روز مرہ سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھ سکیں۔