ڈاکٹروں کی غیر حاضری قابل قبول نہیں،محسن نقوی کا ننکانہ صاحب ڈی ایچ کیو ہسپتال دورہ کےبعد ٹویٹ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہفتہ کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے دورہ کے بعد ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹویٹ کر کے بتایا کہ  ننکانہ صاحب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں الحمدللہ مریضوں کو مفت ادویات مل رہی تھیں اور اس گرم موسم میں ہر وارڈ میں ایئر کنڈیشنر کام کر رہے تھے۔ صحت کی دیکھ بھال کی تمام سہولیات دستیاب تھیں۔ نگراں وزیراعلیٰ نے لکھا کہ  پھر بھی کچھ علاقوں کو انتظامیہ اور ہسپتال کے عملے کی توجہ کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ  ننکانہ ہسپتال میں ان کے دورہ کے وقت کچھ ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غیر حاضر  پائے گئے، انہوں نے ڈاکٹروں کے اس رویہ کو ناقابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ  ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے میں نے سیکرٹری صحت سے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں میں تمام خالی سیٹیں ہنگامی بنیادوں پر کی جائیں۔

وزیراعلیٰ کے دورہ کے دوران بنائی گئی وڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہسپتال کے منتظمین نے انہیں ایک آفس میں لے جانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے منتظمین کے پیچھے چلنے کی بجائے دوسرا راستہ اختیار کیا اور خود جا کر ڈاکٹروں کے کمرے دیکھے اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری کا فوری نوٹس لیا۔