ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بچھائی گئی نئی ٹرف کے افتتاح کی  تیاریاں جاری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آذر) نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بچھائی گئی نئی ٹرف کے افتتاح کی  تیاریاں جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم قیصر نے سٹیڈیم کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔سپورٹس بورڈ افسران نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری انتظامات کا جائزہ لیا اس کے ساتھ ہی سٹیڈیم میں ٹرف بچھانے کے ساتھ اپ گریڈیشن کا کام بھی کیا جا رہا ہے ۔

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف 4اگست کو افتتاح کرینگے۔کنٹریکٹر کو 20جولائی تک فنشنگ کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

خیال رہے کہ افتتاحی تقریب کے موقع پر پنجاب ہاکی لیگ کے مقابلوں کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer