لاہور سے کراچی تک بچھے گی بڑی گیس پائپ لائن

 لاہور سے کراچی تک بچھے گی بڑی گیس پائپ لائن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی سے لاہور تک تقریبا1100کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔مقامی کمپنیاں گیس پائپ لائن بچھانے کاکام کریں گی،جبکہ منصوبے کا درآمدسامان روس سے آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے پر سیکرٹری پٹرولیم ڈاکٹرارشد محمود اورروس کی وزات توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈٹولپاروف نے دستخط کئے۔دستخط کی تقریب میں وزیرتوانائی حماد اظہر ،وزارت پٹرولیم اورروس کی وزارت توانائی کے نمائندوں کی شرکت۔

 وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا ،آج ٹیکنکل تعاون کے لیے دستاویزات کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔منصوبے پر2.5ارب ڈالرلاگت آئے گی اوریہ 2023تک مکمل ہوگا۔پاکستان کے نارتھ سے ساوتھ کی جانب گیس سٹیم لائن اہم منصوبہ ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ مقامی کمپنیاں گیس پائپ لائن بچھانے کاکام کریں گی،جبکہ منصوبے کا درآمدسامان روس سے آئے گا۔گیس پائپ لائن کے ٹیرف کا تعین اوگرا کرے گا۔گیس پائپ لائن کی تعمیر سے پاکستان کے شمال سے جنوب کی جانب گیس کی ترسیل ہوگی۔معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔

 روسی وفد کے سربراہ الیگزینڈٹولپاروف نے کہا کہ شمال سے جنوب گیس پائپ لائن پاکستان کے لئے اہم منصوبہ ہے۔یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی اورانرجی سکیورٹی کےلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔