ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ 

broiler meat
کیپشن: broiler meat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے ایک بار پھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کر  دیا گیا۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے پر صارفین پہلے ہی عدم اطمینان کا شکار ہیں  او ر ر شہریوں کا کہنا ہے کہ   انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے اقدامات کرے اور قیمتوں میں استحکام لائے لیکن اسکے باوجود قیمتوں میں استحکام نہیں آ رہا۔

تفصیلات کے مطابق  برائلر مرغی کے گوشت کی میں 13روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعدبرائلر مرغی کا گوشت 232روپے سے بڑھ کر 245 روپے فی کلو ہو گیا،زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 161 اور پرچون ریٹ 168 روپے فی کلو مقرر کیا گیا جبکہ فارمی انڈوں کا 155 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ جاری کیا گیا۔

 گزشتہ روز بھی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا   اب آج پھر مرغی کا گوشت 13روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے پر صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت اشیائے  خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرے تاکہ غریب طبقہ متاثر نہ ہو کیونکہ اگر مہنگائی کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو غریب بے چارہ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو جائے گا۔