(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان معاشقے کی خبریں تو اکثر آتی رہتی ہیں تاہم اس مرتبہ اداکارہ کا شادی سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔
ایک انٹرویو میں جب ان سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق ہر انسان کے خیالات مختلف ہوتے ہیں لیکن جس گھرانے سے میں تعلق رکھتی ہوں وہاں شادی کو انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔کترینہ کیف نے مزید بتایا کہ ہمارے ہاں شوہر اور بچوں کو کافی اہمیت دی جاتی ہے، میرا بھی خواب ہے کہ شادی کے بعد شوہر اور بچوں کے ساتھ پرسکون زندگی بسر کروں۔
پیار کے حوالے سے کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ پیار اور محبت مل جانا قسمت کی بات ہے، کوئی اسے آسانی سے پالیتا ہے اور کسی کو یہ میسر نہیں آتا۔اداکارہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے پیار کو ذاتی زندگی تک محدود رکھیں گی۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے اور یہ بحث آجکل زوروں پر ہے ۔ دونوں نے ابھی تک اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی ذاتی بیان نہیں دیا ہے لیکن دونوں کی تصویریں اکثر لوگوں کے ذہن میں شک پیدا کردیتی ہیں ۔گزشتہ دنوں ہی ان دونوں کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا تھا ، جس میں وکی کوشل نے اداکارہ کترینہ کیف سے ’مجھ سے شادی کروگی‘ کہا تھا۔ اداکار وکی کوشل اداکارہ کترینہ کیف کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو کسی ایوارڈ پروگرام کا تھی ۔