ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے اگست میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے اگست میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (سعدیہ خان)  گرمی سے تنگ لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے اگست میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج تیز ہوائیں چلنے کیساتھ لاہور  کے مختلف مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے،مطلع آبر آلود رہنے سے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ ر ہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا شہر میں ہوا 26 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،  جمعرات کے روز بھی شہر کا موسم جزوی طور پر آبر آلود رہے گا اور بعض علاقوں میں بارش کابھی امکان ہے۔

ترجمان محکمہ مو سمیات اختر محمود کا کہنا ہےکہ جولائی کے رواں ہفتے میں بارشیں نسبتاً کم ہیں جس کی وجہ سے صوبہ پنجاب کے دریاؤں چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب کے امکانات کم ہیں، اگست میں داخل ہونے والے سسٹم میں بارشیں زیادہ ہونگی جس کی وجہ سے نچلے درجے کا سیلاب آسکتا ہے،

جولائی میں ہونے والی مون سون کی بارشوں کی وجہ سے اگست میں بارشوں سے پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی سیلاب کی وارننگ نہیں بلکہ الرٹ جاری کیا گیا ہے تاہم اگست میں سیلاب کے بارے میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی، ون سون کا سلسلہ عموماً ستمبر کے وسط تک ختم ہو جاتا ہے تاہم کبھی کبھار یہ ستمبر کے آخر تک بھی چلا جاتا ہے۔

دوسری جانب سیلاب کے خدشات کے پیش نظر سی ای او ہیلتھ کی زیر نگرانی سیلاب کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے، کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ کنٹرول روم میں ملازمین تین شفٹوں میں خدمات سرانجام دیں گے، اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer