ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں تیل ،گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

پاکستان میں تیل ،گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:معاشی مشکلات میں گھرے پاکستان کیلئے اچھی خبر آگئی،تیل اور گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔توانائی کا یہ ذخیرہ قومی پیدا وار کا 4 فیصد ہے۔

 خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کے نئے ذخائردریافت ہوگئے، نئی دریافت سے 16.12ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار اور 3240بیرل یومیہ کنڈنسیٹ تیل حاصل ہوگا۔

24 نیوز  کے مطابق ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی، ایم او ایل کمپنی نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کے ذخائر دریافت کرلئے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئی دریافت سے 16.12ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار ہوگی جبکہ 3240بیرل یومیہ کنڈنسیٹ تیل بھی حاصل ہوگا، کمپنی کی جانب سے مزید ٹیسٹنگ جاری ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ یہ پاکستان کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا،اس دریافت سے پاکستان میں توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی،اس سے پاکستانیوں کمپنیوں کو بھی فائدہ ہوگا جو ہنگری کی کمپنی مول کی شراکت دار کے طور پر کام کررہی ہیں۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ   رپورٹ جاری کردی ہے جس میں  آئندہ سال پاکستان سمیت خطے کی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) 1.8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔  کورونا وائرس کے باعث معاشی غیریقینی صورت حال کا سامنا ہے جس کے  باعث پاکستان سمیت خطے کی جی ڈی پی 1.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 4.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے اور  مہنگائی کی شرح 9.8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔


عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق پاکستان نے لاک ڈاؤن کو نرم کیا ہے، مانیٹری پالیسی کے ذریعے شرح سود میں بھی کمی کی گئی ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ٹیکس وصولیوں کو معطل کیا گیا جب کہ کوروناوائرس پر قابو پانے کے لیے گیس اور بجلی بلوں کی وصولیاں روکی گئی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer