نوازشریف کو طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا: رانا مشہود احمد خان

نوازشریف کو طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا: رانا مشہود احمد خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حس خالد:پی پی 152 سے لیگی امیدوار رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ لاہور نے سڑکوں پر نکل کر ثابت کر دیا کہ نوازشریف کو طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا، پچیس جولائی کو ہر بکس سے شیر نکلے گا اور حکومت ن لیگ کی ہی ہو گی ۔

گلشن راوی جے بلاک میں پی پی ایک سو باون سے لیگی امیدوار رانا مشہود احمد خان کے اعزاز میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو اس لیے جیل میں ڈٓالا گیا کیونکہ انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور سازشی قوتوں کے سامنے ڈٹ گئے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:’’نواز شریف اور مریم نواز کا جیل میں ٹرائل انصاف کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے‘‘

رانا مشہود احمد ؎خان نے عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا،،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جو مرضی کرلے پچیس جولائی کو جیت ن لیگ کی ہوگی،،اقتدار میں آنے کے بعد نگران حکومت کے وزیراعلی سمیت وہ تمام لوگ جنہوں نے زیادتیاں کی ہیں سب جیل میں ہوں گے۔