اداکار شان نے فلمیں دیکھنے کے شوقین افراد کو اہم مشورہ دیدیا

اداکار شان نے فلمیں دیکھنے کے شوقین افراد کو اہم مشورہ دیدیا
کیپشن: City42 - Actor Shan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار ہدایتکار شان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی رونقیں ضرور بحال ہونگی، فلمی شائقین کو بھی بھارت کی بجائے پاکستانی فلمیں دیکھنی چاہیے۔ اس سے فنکاروں کے حوصلے بڑھیں گے۔

میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اداکار شان شاہد نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا کسی فرد واحد کا کام نہیں اور مجھے اس بات کا قوی یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال ہونگی۔

 شان نے فلمی شائقین کو مشورہ دیا  کہ وہ سینماﺅں میں بھارت کی بجائے پاکستانی فلموں کو دیکھیں اور ان کو کامیاب بنائیں کیونکہ فلمی شائقین کی توجہ سے  ہی پاکستانی فنکاروں کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔

Sughra Afzal

Content Writer