(حافظ شہباز علی) پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے نئے کنٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر کے چیئرمین پی سی بی کو منظوری کے لئے بھجوادی۔ ڈوپ ٹیسٹ کیس کے باعث احمد شہزاد کا نام نکال دیا گیا جبکہ حسین طلعت اور آصف علی کو پہلی مرتبہ کنٹریکٹ میں شامل کر لیا گیا۔ کمیٹی نے نئے کنٹریکٹ کے لئے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست تیار کی۔
ذرائع کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اوپنر احمد شہزاد کا نام فہرست سے نکال دیا گیا ہے جبکہ سینئر بلے باز محمد حفیظ کی کیٹیگری میں ردوبدل کا معاملہ چیئرمین پی سی بی کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا۔ بابر اعظم کو پہلی مرتبہ اے کیٹیگری میں شامل کیاجائے گا۔وہاب ریاض کو سی کیٹیگری میں شامل کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔
خبر لازمی پڑھیں۔۔پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل، ناصر جمشید کو مزید مہلت مل گئی
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بھجوائی گئی فہرست میں سرفراز احمد، محمد عامر، یاسر شاہ، شعیب ملک، اظہر علی، بابر اعظم، محمد حفیظ،حسن علی، اسد شفیق، وہاب ریاض، سمیع اسلم، شان مسعود ، فخر زمان، جنید خان، شاداب خان، عثمان صلاح الدین، امام الحق، آصف علی، حسین طلعت، شاہین شاہ آ فریدی، صاحبزادہ فرحان، حارث سہیل، عثمان شنواری کے نام شامل ہیں۔
خبر پڑھیں۔۔۔نجم سیٹھی نے گورننگ بورڈ اور جنرل کونسل اجلاس طلب کرلئے
رومان رئیس اور عماد وسیم کی کنٹریکٹ میں شمولیت ان کی فٹنس رپورٹ سے مشروط کی گئی ہے۔ کمیٹی نے انڈر 19، پاکستان اے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے 5 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔