نجم سیٹھی نے گورننگ بورڈ اور جنرل کونسل اجلاس طلب کرلئے

نجم سیٹھی نے گورننگ بورڈ اور جنرل کونسل اجلاس طلب کرلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی (42 نیوز) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے گورننگ بورڈ اورجنرل کونسل اجلاس طلب کرلئے ، گورننگ بورڈ اجلاس پیر 16جولائی جبکہ سالانہ جنرل کونسل اجلاس منگل 17جولائی کو ہوں گے۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق پیر کے روز ہونے والے پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس میں بورڈ کے آئندہ برس کے بجٹ، نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے آغاز، کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے علاوہ مختلف اسٹیڈیمز اور گراونڈز کی اپ گریڈیشن کی منظوری لے جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل، ناصر جمشید کو مزید مہلت مل گئی

اسکے ساتھ ساتھ چیئرمین پی سی بی گورننگ بورڈ اراکین کو بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز تنازعہ پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کریں گے۔ منگل 17جولائی کو ہونے والے سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں چیئرمین پی سی بی بورڈ کی سالانہ رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ قومی ٹیم کی کارکردگی اور بورڈ کے دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ جنرل کونسل اجلاس میں چیئرمین پی سی بی مختلف ڈسٹرکٹس اور ریجن کے نمائندوں کے مسائل بھی سنیں گے۔