ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نمونیہ سے 15 روز میں  900 سے زائد بچے متاثر ، 3 جاں بحق

 نمونیہ سے 15 روز میں  900 سے زائد بچے متاثر ، 3 جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیر اعوان: ایبٹ آباد میں 15 روز میں  900 سے زائد بچے نمونیہ سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، شدید سردی سے مزید بچوں کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے ، 100 سو سے زائد بچے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ایبٹ آباد کی وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال اور ایوب میڈیکل کمپلیکس سمیت  دیگر ہسپتالوں میں جنوری کے شروع سے اب تک سردی میں اضافہ سے 900 سے زائد بچے نمونیہ سے متاثر ہوئے ہیں ،جن میں سے تین بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

 ڈاکٹرز کے مطابق شدید متاثرہ بچوں کو ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے، کم متاثرہ بچوں کو طبی امداد کے بعد گھر میں ہی علاج جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی  ہیں ۔اس وقت بھی ہسپتالوں میں 100 سے زائد بچے زیر علاج ہیں، ان بچوں میں 10 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد زیادہ متاثر ہوئی ہے۔