ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلو گیس صارفین کیلئے خوشخبری ؛ اضافی گیس فراہم کرکے سپلائی بہتر کرنے کا حکم

گھریلو گیس صارفین کیلئے خوشخبری ؛ اضافی گیس فراہم کرکے سپلائی بہتر کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے  گھریلو گیس فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت کردی ۔

سردی میں اضافہ کے باعث  گیس فراہمی چیلنجرز پر وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک  نے نوٹس لے لیا ۔علی پرویز ملک نے سوئی کمپنیوں کو گھریلو صارفین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ 

علی پرویز ملک نے کہا صنعت سے گھریلو شعبے کو اضافی گیس منتقل کرنے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں۔گیس طلب و رسد پر ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن میں روزانہ صبح 10 بجے گیس صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔سوئی نادرن  کا کہنا ہے کہ 6 جنوری سےگھریلو  گیس سپلائی 691 سے بڑھ کر 746 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی ہے۔شیوَا فیلڈ کی پیداوار 55 سے بڑھا کر 65 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی۔دو گیس فیلڈز کی بحالی سے سپلائی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں گھریلو صارفین کو 39 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس دے رہے ہیں۔

صنعت کو گیس بندش ایک دن سے دو دن کرنے پر مشاورت جاری ہے۔