سٹی 42 : سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی 2026 کی پہلی بڑی سرگرمی سامنے آگئی، صوبائی وزیرِکھیل کی جانب سے لاہورمیں سب سے بڑی سائیکلنگ ریس کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا ۔
صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب نے کہاکہ لاہورمیں25جنوری کو سب سے بڑی سائیکلنگ ریس ہوگی، 500سےزائدسائیکلسٹس کی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔
لاہور سائیکلنگ ریس کے روٹ پر صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ ریس لبرٹی سےمختلف مقامات سے ہوتی ہوئی پنجاب سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگی۔
صوبائی وزیر کھیل خود بھی سائیکل ریس میں حصہ لیں گے۔ اُن کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں و صحتمندمعاشرے کا فروغ عزم ہے، کھیلوں کے حوالے سے مزید خوشخبریاں بھی جلد سنائیں گے ۔