ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کے ریٹس میں 700 روپے فی من اضافہ

گندم کے ریٹس میں 700 روپے فی من اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گندم کی قیمت میں 700 روپے اضافہ ہو گیا ۔ 

لاہور کے متعدد علاقوں میں 10اور 20کلو کے سستے آٹے کے تھیلے نایاب ہو گئے ہیں، تاہم ڈی ڈی فوڈ محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی کمی نہیں ہے اور 10 اور 20 کلو کے تھیلے آسانی سے دستیاب ہیں۔ ذرائع کے مطابق 15 کلو آٹے کا تھیلا پہلے 1,500 روپے میں دستیاب تھا جو اب 1,750 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں 10روز کے دوران فی من گندم کی قیمت 3,700 روپے سے بڑھ کر 4,400 روپے ہو گئی ہے۔ فی من گندم 4,800 روپے تک پہنچ گئی، لاہور میں 4,450 روپے، گوجرانوالہ اور گجرات میں 4,500 روپے، ملتان میں 4,450 روپے اور بہاولپور و ڈی جی خان میں 4,400 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں بھی فی من گندم کی قیمت 4,400 روپے تک جا پہنچی ہے۔