کلیم اختر:ایف بی آر نے متعدد نامور شوگر ملز کو اپنے ریڈار پر لے لیا ہے اور ان کے کاروباری امور کی سخت نگرانی کے اقدامات شروع کر دئیےہیں۔
ادارے نے شوگر ملز کی پیداوار، فروخت اور اسٹاک کی مکمل جانچ پڑتال کے لیے ٹاسک افسران مقرر کر دیے ہیں تاکہ ٹیکس میں چوری کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔
ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 40 بی کے تحت متعلقہ افسران کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ شوگر ملز کے کاروباری احاطوں میں موجود رہ کر ہر طرح کی نگرانی کریں۔ پیداوار، فروخت اور گوداموں میں موجود اسٹاک پر مکمل کنٹرول کے لیے آر ٹی اوز اور ایل ٹی اوز کا عملہ بھی معاونت فراہم کرے گا۔
ادارہ واضح کر چکا ہے کہ شوگر ملز میں ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت اور مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔