سٹی 42: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی۔ شائقین کرکٹ پی سی بی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن ٹکٹس خرید سکیں گے جبکہ فیزیکل ٹکٹیں 19 جنوری بروز پیر سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سنٹرز پر دستیاب ہوں گی۔
تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 29 اور 31 جنوری جبکہ یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز شام 6 بجے پاکستانی وقت کے مطابق شروع ہوں گے۔
پی سی بی نے مختلف انکلوژرز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔پہلے میچ کے وی آئی پی انکلوژرز کا ٹکٹ 800 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ باقی دونوں میچز میں وی آئی پی انکلوژرز کا ٹکٹ 1000 روپے ہوگا۔ پریمیم انکلوژرز کا ریٹ پہلے میچ میں 600 روپے اور باقی میچز میں 700 روپے رکھا گیا ہے۔ فرسٹ کلاس انکلوژرز کا ٹکٹ پہلے میچ میں 500 روپے اور باقی دونوں میچز میں 600 روپے ہوگا۔ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 400 اور 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اقبال اینڈ کے وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت پہلے میچ میں 1500 روپے اور باقی میچز میں 2000 روپے ہوگی۔ جناح اینڈ وی آئی پی انکلوژرز کا ٹکٹ پہلے میچ میں 2000 روپے جبکہ آخری دو میچز میں 2500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ہاسپٹیلٹی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت پہلے میچ میں 5000 روپے اور باقی دونوں میچز میں 6000 روپے ہوگی۔