عرفان ملک: انسانی سمگلنگ کی روک تھام ، ایف آئی اے لاہور زون میں جدید رسک اینالیسس یونٹ قائم کر دیا گیا۔
انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ کے تعاون سے یونٹ قائم کیا گیا، افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون ، آئی سی ایم پی ڈی پاکستان، یورپی یونین کے پاکستان میں وفد کی شرکت کی۔
بارڈر مینجمنٹ، امیگریشن کنٹرول ،انٹیلی جنس کارروائیوں کو مؤثر بنایا جا سکے گا، انسانی سمگلنگ ،ٹریفکنگ کے نیٹ ورکس کو جدید تجزیاتی نظام سے روکا جائیگا۔
مسافروں کے ڈیٹا، سفری پیٹرن، اور انٹیلی جنس معلومات کا تجزیہ کیا جائیگا، ڈیٹا کے تجزے سے انسانی سمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
جعلی دستاویزات، غیر قانونی ہجرت سے متعلق بروقت نشاندہی ممکن ہو گی، یہ یونٹ اداروں کو بروقت اور ہدفی کارروائی کرنے میں معاونت فراہم کریگا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کیپٹن (ر) محمد علی ضیا کا کہنا تھا کہ یہ اقدام انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اہم سنگ میل ہے، انسانی سمگلنگ ملک کی بین الاقوامی ساکھ کو متاثر کرتی ہے۔