ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹ لگانے والوں کیلئے اہم خبر

جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹ لگانے والوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سی ٹی او کے حکم پر جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیاہے۔

 چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کے احکامات پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، جن کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران نمبر پلیٹس کی خلاف ورزیوں پر ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سی ٹی او کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے جعلی نمبر پلیٹس والی 73 گاڑیوں کو شناخت کر کے قانون کے شکنجے میں لیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نمبر پلیٹس میں رد و بدل یا جعلی نمبر لگانے والوں کا کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب سیف سٹی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ سیف سٹی میں 24 گھنٹے جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی مانیٹرنگ جاری ہے اور جدید کیمروں و اے آئی سسٹم کے ذریعے مشکوک گاڑیوں کی فوری نشاندہی کی جا رہی ہے۔

سی ٹی او نے مزید بتایا کہ جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف مقدمات کے اندراج کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ فیک نمبر پلیٹس تیار کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے منظور شدہ نمونے کے مطابق ہی لگائیں تاکہ کسی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔