پی ٹی آئی تین دنوں کے اندر اپنے امیدوار کی انتخابی نشانات کیساتھ لسٹ جاری کریگی، گوہر علی

 پی ٹی آئی تین دنوں کے اندر اپنے امیدوار کی انتخابی نشانات کیساتھ لسٹ جاری کریگی، گوہر علی
کیپشن: Barrister Gohar Ali, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر وڑائچ: رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے پی ٹی آئی تین دنوں کے اندر اپنے امیدوار کی انتخابی نشانات کے ساتھ لسٹ جاری کرے گی، عوام سے اپیل ہے پی ٹی آئی کے منتخب کردہ نمائندوں کو ووٹ دیگر کامیاب بنائیں۔ 

 رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے۔ جو سیٹیں پینڈنگ میں رکھی تھی وہ جلدی فائنل ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بلے کے فیصلے سے 25کروڑ عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہی، یہ جمہوریت کیخلاف ایک سازش کامیاب ہوئی ہے،  جمہوریت کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے اس سے کرپشن کی ایک ابتدا ہو گی۔ 

بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کریں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی ہر صورت دائر کرنی ہے۔ آئین کے تحت کیا کسی پارٹی سے نشان واپس لیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ قانون کے تحت اس کیس کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نہیں پانچ رکنی بینچ کو سننا چاہیے تھا۔ بانی پی ٹی آئی کا ووٹرز کو یہ مسیج ہے کہ گھبرانا نہیں ہے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے، 8 فروری کو جیت ہو گی پر امن رہنا ہے۔