یوٹیوب کی جانب سے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

youtube
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یوٹیوب نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی، اب یوٹیوب میں جلد ٹی وی چینلز مفت اسٹریم کرنا ممکن ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے میڈیا کمپنیوں سے بات چیت کی جارہی ہے تاکہ ان کے ٹی وی چینلز کے شوز اور فلمیں مفت اسٹریم کیے جاسکیں، البتہ اس سروس کی آزمائش صارفین کی محدود صارفین پر کی جارہی ہے، اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ اپنے ناظرین کو مواد تک رسائی کے نئے ذرائع فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یوٹیوب کے مطابق اس سروس کا حصہ بننے والی میڈیا کمپنیوں کو بھی اشتہارات کے ذریعے ہونے والی آمدنی میں سے حصہ دیا جائے گا، جبکہ اس نئی سروس سے صارفین کو زیادہ بڑے پیمانے پر مفت فلموں اور شوز تک رسائی مل سکے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نومبر 2022 میں یوٹیوب نے ایک فیچر پرائم ٹائم چینلز متعارف کرایا گیا تھا، جس سے 30 بڑی اسٹریمنگ سروسز کے شوز اور فلموں کو گوگل کی زیرملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس میں دیکھنا ممکن ہوگیا تھا۔اس فیچر کے لیے یوٹیوب کے ساتھ 35 اسٹریمنگ سروسز نے شراکت داری کی تھی۔

یوٹیوب کمپنی کا کہنا ہے کہ اب سے ہر سروس کسی یوٹیوب چینل کی طرح ہی کام کرے گی، یعنی ان کے چینل کے ہوم پیج پر فلمیں اور ٹی وی سیکشن یوٹیوب ایپ میں نظر آئیں گے جبکہ سرچ رزلٹ یا دیگر ذرائع سے بھی مواد تک رسائی ممکن ہوگی۔

یاد رہے کہ اگر آپ اس سروس کے سبسکرائبر ہوں گے تو ویڈیوز میں واچ ناؤ کا بٹن ہوگا جبکہ سبسکرائبر نہ ہونے پر 'پے ٹو واچ' کا آپشن نظر آئے گا۔کمپنی کی جانب سے اس سروس کا آغاز یکم نومبر سے امریکا میں کیا گیا تھا۔


 
 
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر