جو کام مردوں سےنہ ہوسکاعورت نے کردکھایا، حیرت انگیزویڈیو

Viral Video of women in Kuwait
کیپشن: Video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے بہادری میں مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ویڈیو نے سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر کئی بار تو صارفین دنگ رہ جاتے ہیں اور بعض اوقات تو یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ کیا یہ واقع حقیقت ہے یا آنکھوں کا دھوکا ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں گردش کررہی ہے، جس میں ایک خاتون نے بہادری کی مثال قائم کردی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نڈر خاتون بلا خوف و خطر ’شیر‘ کو اٹھا کر لے جارہی ہے، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’کویت میں خاتون شیر کو اٹھا کر لے جارہی ہے۔‘

واضح رہے کہ یہ واقعہ کویت کا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے، ویڈیو میں خاتون نے جنگل کے بادشاہ کو اپنے ہاتھوں میں اٹھایا ہوا ہے جبکہ شیر اپنے آپ کو چھڑانے کی پوری کوشش کر رہا ہے لیکن خاتون بناکسی ڈر کے اسے اٹھائے لے جارہی ہے۔ 

ویڈیو پر بہت سے صارفین نے دلچسپ ردعمل دیے ہیں، ایک صارف نے لکھا ہے کہ’کسی کو اُسے بتانے کی ضرورت ہے کہ یہ شیر ہے۔‘ جبکہ دوسرے صارف نے خاتون کی بہادری پر اسے ’ونڈر ویمن‘ کا خطاب دیا ہے۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر