شہزادہ ہیری کی کتاب نے بارک اوباما کی کتاب کےریکارڈ توڑدئیے

شہزادہ ہیری کی کتاب نے بارک اوباما کی کتاب کےریکارڈ توڑدئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر (Spare) نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کی کتاب کو پیچھے چھوڑ کر نیا ریکارڈ بنا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شائع ہونے کے پہلے ہی دن برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر کی برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں 14 لاکھ 3 ہزار کاپیز فروخت ہوئیں جس کے بعد یہ اب تک کی سب سے تیزی سے فروخت ہونے والی غیر افسانوی کتاب بن گئی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-15/news-1673763086-3521.jpg

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی کتاب آ پرومسڈ لینڈ (A Promised Land) کو حاصل تھا جو 2020ء میں شائع ہوئی تھی اور پہلے ہی دن اس کتاب کی 8 لاکھ 87 ہزار کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-15/news-1673762883-5165.jpg

رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کی کتاب کے کچھ اقتباسات شائع ہونے سے پہلے منظرِ عام پر آ گئے تھے تاہم پھر بھی کتاب کی ریکارڈ فروخت پر حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی شہزادے ہیری کی کتاب، اسپیئر (Spare) منگل کو شائع ہوئی تھی جس میں انہوں نے شاہی خاندان، اپنے والد اور بھائی سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-15/news-1673762893-1528.jpg

یاد رہے کہ شہزادہ ہیری 2020ء میں شاہی اعزازات چھوڑ کر اہلیہ میگھن مارکل کے ہمراہ امریکا چلے گئے تھے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-15/news-1673763022-9012.jpg