ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

''تو جھوم'' کے سیٹ پر عابدہ پروین اور نصیبولال کی دل کو چھودینے والی ویڈیو وائرل

 ''تو جھوم'' کے سیٹ پر عابدہ پروین اور نصیبولال کی دل کو چھودینے والی ویڈیو وائرل
کیپشن: Abida Parveen and Nasebo Lal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : باادب بانصیب، عابدہ پروین سینئر ہونے کے باوجود نصیبو لال سے خود آگے بڑھ کر ملیں نصیبو لال کو اٹھنے سے منع کردیا۔
 جب عابدہ پروین سٹوڈیو آئیں تو اس وقت نصیبو لال ریہرسل کر رہی تھیں۔عابدہ پروین سٹوڈیو پہنچیں تو نصیبو لال کو کھڑا ہونے سے منع کیا تاہم نصیبو لال  پر بھی آفرین ہے کہ انہوں نے اپنی سینئر گلوکارہ کے قدم چھوئے اور  ان سے گلے بھی ملیں۔

''تو جھوم'' کی موسیقی ذوالفقار جبار خان المعروف زُلفی نے ترتیب دی ہے جو روحیل حیات کی جگہ گذشتہ برس کوک سٹوڈیو سے بطور پروڈیوسر وابستہ ہوئے۔زلفی کوک سٹوڈیو سیزن 14 کی پہلی ویڈیو دیکھنے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔ اسی حوالے سے  سوشل میڈیا پر  ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ آبدیدہ نظر آتے ہیں جبکہ ان کے ساتھی انہیں تسلی دے رہے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر