دنیا کے سب سے بڑے فرائی پین کے سوشل میڈیا پر چرچے

Fry pan
کیپشن: Fry pan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے  18 فٹ لمبے اور 14,360 پونڈ (6.5 ٹن) وزنی فرائی پین کے سوشل میڈیا پر چرچے،  دیکھنے والے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

دنیا کے سب سے بڑے فرائی پین کو امریکی شہر پٹس برگ کی  ایک مرکزی شاہراہ پر ایک بڑے ٹرالر میں جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جسے دیکھنے والے افراد دنگ رہ گئے تھے، اپنی آنکھوں سے یہ منظر دیکھنے والے افراد نے کیمرے کی آنکھ میں دنیا کے سب سے بڑے فرائی پین کی چند تصاویر اور ویڈیوز قید کرلی تھیں جس کے بعد اُنہیں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے فرائی پین کو جنوبی پٹسبرگ میں زیرِ تعمیر ’لاج کاسٹ آئرن میوزیم‘ نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دُنیا کا یہ سب سے بڑا فرائی پین ہینڈل سے لیکر مخالف سرے تک 18 فٹ لمبا ہے لیکن ابھی تک گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اس فرائی پین کے داخلے کے لیے کوئی درخواست جمع نہیں کرائی گئی ہے۔

جنوبی پٹسبرگ میں زیرِ تعمیر ’لاج کاسٹ آئرن میوزیم‘ میں مختلف قسم کی کاسٹ آئرن کی مصنوعات  کی تیاری کے مراحل کی نمائش کی جائے گی  جب کہ لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے میوزیم کے باہر دیوہیکل فرائنگ پین نصب کیا جائے گا۔

توقع کی جارہی ہے کہ ’لاج کاسٹ آئرن میوزیم‘ رواں سال مئی یا جون تک مکمل ہو جائے گا جس کے بعد اس میوزیم کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer