طلبا کے لیے اہم خبر

طلبا کے لیے اہم خبر

جنید ریاض: لاہور سمیت پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت کے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ نے گیارہویں جماعت کے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 16 سے 29 جنوری تک جمع کروائے جاسکیں گے۔ڈبل فیس کے ساتھ 30 جنوری سے 8 فروری تک جمع کروائے جاسکیں گے جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم نو سے 15 فروری تک جمع کروائے جاسکیں گے۔فیصلے کا اطلاق صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔