زین مدنی: ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم زندگی تماشہ سنسر بورڈ نے پاس کردی۔ پنجاب سنسر بورڈ کے ممبران نے فلم کو نمائش کی اجازت دے دی۔
نوجوان ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ کی نئی لالی وڈ فلم زندگی تماشہ کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کرتے ہوئے عام نمائش کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے، ممبران نے فلم کے چند سینز کومی اوٹ کیا ہے اور فلم چوبیس جنوری کو ریلیز ہوگی فلم کی کاسٹ میں ایمان سلیمان، سمیعہ ممتاز، عارف حسن، علی قریشی اور دیگر شامل ہیں۔
فلم میں سرمد سلطان کھوسٹ کی بھی خصوصی اپی رینس ہے اور فلم کی کامیابی کی بہت سی توقعات کی جارہی ہیں، سرمد سلطان کھوسٹ نامور اداکار عرفان کھوسٹ کے صاحبزادے ہیں اور اس سے قبل بھی ان کے کئی ڈراما سیریلز اور ایک فلم ہٹ ہوچکی ہے۔