(یاورذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ نے انتظامی افسروں اور ملازمین کی سروس اپیلوں پر سماعت کیلئے خصوصی بنچ تشکیل دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے انتظامی افسروں اور ملازمین کی سروس اپیلوں پر سماعت کیلئے خصوصی بنچ تشکیل دے دیا, چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون الرشید شیخ نے خصوصی بنچ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس مزمل اختر شبیر ہائیکورٹ کے ملازمین کی سروس اپیلوں پر سماعت کریں گے، بنچ لاہورہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ کے ممبران نوکری کے معاملات میں چیف جسٹس کے احکامات کے خلاف بنچ میں اپیل دائر کر سکیں گے۔