ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی ہارر فلم’’پری‘‘کا ٹریلر جاری، 2فروری کو ریلیز ہوگی

 پاکستانی ہارر فلم’’پری‘‘کا ٹریلر جاری، 2فروری کو ریلیز ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: لولی وڈ انڈسٹری کی نئی ہارر فلم ’’پری‘‘کا ٹریلر جاری، فلم2فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کہانی خوابوں میں آنے والی پری پر ہے، جسے بڑی خوبصورتی کے ساتھ پکچرائز کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی سال 2018کی پہلی ہارر فلم ’’پری‘‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ جس کی کاسٹ میں قوی خان،رشید ناز،سلیم معراج،خوشی ماہین،جنید اختر، فائق عاصم سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم کے مصنف و ہدایتکار سید عاطف حسین ہیں۔

فلم میں بہترین گرافکس کے ساتھ ہارر فیکٹ ٹیکنالوجی بھی استعمال کی گئی ہے۔ فلم 2فروری کو شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کہانی خوابوں میں آنے والی پری پر ہے، جسے بڑی خوبصورتی کے ساتھ پکچرائز کیا گیا ہے۔