خون سفید ہو گیا، شادی  والے  گھر  میں صف ماتم بچھ گئی

خون سفید ہو گیا، شادی  والے  گھر  میں صف ماتم بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی:رشتے کے تنازعہ پر سگے ماموں نے فائرنگ کر کے  بھانجی  کو قتل کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقہ عمر سٹریٹ میں رشتے کے تنازعہ پر سگے ماموں نے 22سالہ عندلیب کو  فائر نگ  کر کے موت  کے گھاٹ اتار دیا۔

 بی اے  کی  طالبہ عندلیب  کی 26جنوری کو شادی  تھی۔ مقتولہ  کے والد فہد کا کہنا تھا کہ اس  کےماموں ایڈووکیٹ مجاہد عندلیب کا رشتہ اپنی بیوی کے عزیزکے ساتھ کرنا چاہتے تھے۔

 مقتولہ  کی  اپنی خالہ کے بیٹے سے منگنی  طے ہو گئی تھی۔ شادی میں دس روز رہ گئے تھے  لیکن ماموں نے رات گئے فائرنگ کر دی۔ چارگولیاں  لگنے سے عندلیب  موقع پر  ہی جاں بحق ہو گئی۔

ایس پی انویسٹیگیشن اقبال ٹاون اسد الرحمن کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں  جسے  جلد گرفتارکرلیں گے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرد یا۔