شیخ زید ہسپتال میں شعبہ معدہ و جگر کے زیر اہتمام 2 روزہ اینڈوسکوپی ورکشاپ کا آغاز

شیخ زید ہسپتال میں شعبہ معدہ و جگر کے زیر اہتمام 2 روزہ اینڈوسکوپی ورکشاپ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیراکرم: شیخ زید ہسپتال میں شعبہ معدہ و جگر کے زیر اہتمام 2 روزہ اینڈوسکوپی ورکشاپ کا آغاز،سابق چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زید میڈیکل کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر انوار اے خان نے خصوصی شرکت کی ۔

شیخ زید ہسپتال میں2 روزہ ورکشاپ میں پروفیسر ڈاکٹر کاشف ملک ، پروفیسر الطاف عالم، ڈاکٹر جوہر امین، ڈاکٹر عاطف دلشاد، ڈاکٹر عدنان سلیم، ڈاکٹر آصف زیدی، ڈاکٹر وقاراور ڈاکٹر مظفر مہدی سمیت دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ انگلینڈ سے آنے والے والے 5 کنسلٹنٹس، ڈاکٹر اشفاق احمد، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر ساجد محمود ، ڈاکٹر کامران شفیق اور ڈاکٹر آصف حیدری نے ٹرینی ڈاکٹرز کو اینڈوسکوپی کی جدید عملی تربیت دی۔

ہسپتال کے آڈیٹوریم میں ماہرین کی جانب سے ڈاکٹرز کو لیکچرز دیے گئے۔ اس ورکشاپ کی بدولت شعبہ معدہ و جگر میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو ماہر اساتذہ کی جانب سے انتڑیوں کے معائنہ کی جدید تکنیکس سے روشناس کرا کر ان کی مہارت بڑھائی جائے گی۔