(سٹی 42)ورلڈ ٹی20ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کے اوپننگ بیٹسمین ایشان کشن 77 رنز بنا کر صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایشان کشن نے 10 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ اس دھماکہ خیز اننگز سے انہوں نے 5 بڑے ریکارڈ اپنے نام کئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ میچ میں ایشان کشن نے زبردست بیٹنگ سے دھوم مچادی۔ کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں ایشان نے پہلی ہی گیند سے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے صرف 27 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی اور بھارت کو شاندار آغاز دلایا۔ تاہم اچھی فارم میں نظر آنے والے ایشان کشن سنچری بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے،
انہوں نے اس دھماکہ خیز اننگز سے انہوں نے 5 بڑے ریکارڈ اپنے نام کیے۔
ایشان کشن نے 190 سے زائد اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی۔ اننگز کے پہلے ہی اوور میں ٹیم انڈیا نے ابھیشیک شرما کا بڑا وکٹ کھو دیا تھا، لیکن اس کا اثر ایشان پر نہیں پڑا اور اس دھماکہ خیز اوپنر نے اگلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کی پہلی ہی گیند پر چھکا مارا۔اس کے بعد ایشان رکے نہیں اور ساتویں اوور میں نصف سنچری مکمل کی۔ ایشان کیشن بھارت اور پاکستان کے مابین کھیلے جانیوالے ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں تیسری سب سے تیز نصف سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے یوراج سنگھ کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 29 گیندوں میں ایسا کیا تھا۔ پہلے اور دوسرے نمبر پر بالترتیب محمد حفیظ نے23 گیندوں اور ابھیشیک شرما نے24 گیندوں میں نصف سنچری بنائیں۔
ایشان کشن نے پاور پلے میں 42 رنز بنائے، جس سے انہوں نے شبھمن گل کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔ دراصل، ایشان پاک بھارت ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ پہلے یہ ریکارڈ گل کے نام تھا، جنہوں نے ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کے خلاف 35 رنز بنائے تھے۔ایشان کیشن نے 77 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق بیٹسمین گوتم گمبھیر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وہ پاک بھارت ٹی20 میچوں میں چوتھی سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔گوتم گمبھیر نے2007 میں75 رنز بنائے تھے۔ویرات کوہلی اس فہرست میں سب سے آگے ہیں۔انہوں نے 2022 میں ناقابل شکست 82رنز کی اننگز کھیلیں، دوسرے نمبر پر محمد رضوان ہیں، جنہوں نے 2021 میں بھارت کے خلاف 79 رنز بنائے تھے۔ تیسرے نمبر پر پھر ویرات کوہلی کا نام ہے، جنہوں نے 2012 میں ناٹ آوٹ 78 رنز بنائے تھے۔