ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں چوروں اور نقب زنوں کی ہزاروں وارداتیں، شہری کنگال

ماہ جنوری میں  چوری کے 4 ہزار 354، نقب زنی کے 174 مقدمات درج

لاہور میں چوروں اور نقب زنوں کی ہزاروں وارداتیں، شہری کنگال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)شہر لاہور میں چوروں اور نقب زنوں کا راج برقرار ہے اور شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہونے لگے ہیں،رواں سال ماہ جنوری کے دوران  چوری کے 4 ہزار 354، نقب زنی کے 174 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 1022 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن چوری کی 980 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،صدر ڈویژن چوری کے 942 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،سٹی ڈویژن میں 580، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چوری کے 490 مقدمات درج کئے گئے،سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ ماہ کے دوران چوری کی 340 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 60 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن نقب زنی کی 36 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن نقب زنی کے 28 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 26، سول لائنز ڈویژن میں نقب زنی کے 18 مقدمات کا اندراج کیا گیا، جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ماہ جنوری کے دوران نقب زنی کی 6 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔