(ویب ڈیسک) انڈین میڈیا بھارتی ٹیم کو پاکستان کے خلاف برتر سمجھ رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ بھارتی ٹیم کیلئے آئی سی سی سپر 8 کی راہ آسان دکھائی دے رہی ہے۔ گروپ اے میں سرفہرست بھارتی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ شاندار ہے۔ شاندار فارم میں موجود سوریہ کمار یادو پاکستان کو شکست دے کر اس کی راہ مشکل بنا سکتے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جب آئی سی سی مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری ہوا تو بھارت کا گروپ اے سب سے آسان سمجھا جا رہا تھا۔ میزبان بھارت اس وقت بہترین ٹی20 ٹیم بھی مانی جا رہی ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ آج کے مقابلے میں ٹیم انڈیا پاکستان کو ہرا دے گی۔ ایسے میں سب کے ذہن میں یہی سوال ہے کہ اگر سوریہ کمار یادو کی ٹیم سپر 8 میں جگہ پکی کر لے گی تو کیا پاکستان باہر ہو جائے گا؟ آئیے اس میچ سے پہلے تمام ممکنہ صورتِ حال آپ کو سمجھاتے ہیں۔ پاکستان کی ٹیم کو کم بتایا گیا ہے، لیکن ان کے لئے سپر 8 میں پہنچنا اب بھی آسان مانا جا رہا ہے۔ ٹیم کو دو مسلسل فتوحات ضرور ملی ہیں،مگر ابھی کام مکمل نہیں ہوا۔ نچلے رینک والی ٹیموں نے توقع سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ امریکہ، نیدرلینڈز اور نمیبیا نے اپنے اپنے مواقع پیدا کیے ہیں، اور اگر پاکستان بھارت سے ہار گیا تو نمیبیا کے خلاف اس کا میچ اہم ہو جائے گا۔
گروپ کوالیفیکیشن کےحساب کتاب کےمطابق بھارت اور پاکستان اب تک دونوں اپنے دو میچ جیت کر شاندار انداز میں سپر 8 کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اتوار کو ہونے والے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ میں ان میں سے ایک ٹیم کو پوائنٹس گنوانے ہوں گے۔ جو ٹیم جیتے گی وہ سپر 8 میں پہنچ جائے گی۔ ہارنے والی ٹیم کے لیے اگلا میچ جیتنا لازمی ہو جائے گا۔
ریکارڈ کے مطابق ٹی20 انٹرنیشنل میں بھارت کو پاکستان کے خلاف کوئی خاص برتری حاصل نہیں۔ بھارت نے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف 7 میں سے 6 میچ جیتے ہیں۔ اگر ہندوستان کولمبو میں دوبارہ کامیابی حاصل کرتا ہے تو وہ کوالیفائی کر جائے گا، جبکہ پاکستان کی امیدوں کو دھچکا لگے گا۔ یہ ایسا ٹورنامنٹ نہیں ہے کہ ایک شکست سے ٹیم باہر ہو جائے، لیکن اس فارمیٹ میں کچھ بھی ممکن ہے، اور پاکستان کے ساتھ اکثر کچھ انوکھا دیکھنے کو ملتا ہے۔