ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت: سٹیج پر دلہن کا بیگ چوری، 4 لاکھ کی نقدی اور زیورات لے کر چور رفوچکر

بھارت: سٹیج پر دلہن کا بیگ چوری، 4 لاکھ کی نقدی اور زیورات لے کر چور رفوچکر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بھارت کے شہر جے پور میں شادی کی ایک پُررونق تقریب میں ایک شخص مبینہ طور پر مہمان بن کر آیا اور دلہن کا بیگ چرا کر فرار ہوگیا۔

  بیگ میں تقریباً 4 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی موجود تھی۔

 یہ واقعہ جگت پورہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نوین کرول کی شادی کی تقریبات جاری تھیں۔

 پولیس کے مطابق رات تقریباً 10 بج کر 15 منٹ پر دولہا اور دلہن اسٹیج پر فوٹو شوٹ میں مصروف تھے کہ اسی دوران واردات ہوئی۔

 سٹیج کے قریب مہمانوں کا رش تھا اور ایک خوش لباس شخص ہجوم میں شامل ہو گیا، جس پر کسی کو شک نہ ہوا۔

 بعد ازاں ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم نہایت اطمینان سے اسٹیج کے قریب آیا، چند سیکنڈ میں دلہن کا بیگ اٹھایا اور فرار ہوگیا۔

  تقریب میں مصروف اہلِ خانہ اور مہمانوں کو اس دوران کچھ پتہ نہ چل سکا۔

 فوٹو شوٹ ختم ہونے کے بعد دلہن کو بیگ غائب ہونے کا علم ہوا، بیگ میں موجود زیورات اور نقدی کی مالیت تقریباً 4 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

  تقریب کے مقام پر تلاش کے باوجود کچھ برآمد نہ ہوا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے ایونٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ کا جائزہ لیا، جہاں ملزم کی واضح تصاویر سامنے آئیں۔

 دولہا کے بھائی نے واقعے کی باقاعدہ شکایت درج کرائی۔

  پولیس حکام کے مطابق ویڈیو شواہد کی مدد سے ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔