ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج رات12بجے کے بعد   پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع؟

آج رات12بجے کے بعد   پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع؟
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے تجاویز سامنے آ ئی ہیں۔

آج رات بارہ بجے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی توقع ہے، پیٹرول فی لیٹر 4 روپے 39 پیسے مہنگا ہو سکتا ہے  جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 56 پیسے ہونے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے تک اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے بعد نئی فی لیٹر قیمت 273 روپے 78 پیسے ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ مٹی کا تیل فی لیٹر 4 روپے مہنگا ہو سکتا ہے۔
نئی قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔