(اعجاز وسیم باکھری)کولمبو میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں کپتان سلمان علی آغا سمیت تمام کھلاڑی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینجر نوید اکرم چیمہ بھی موجود تھے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور ڈائریکٹر میڈیا عامر میرنے بھی شرکت کی ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور پلئیرز کے عزم وجذبے کو سراہا اور قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔