ویب ڈیسک : بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی مردوں نے بہت رلایا ہے۔
راکھی ساونت نے پاکستانی میزبان متھیرا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی مردوں نے مجھے رلایا ہے، پاکستانی اداکار و پولیس افسر ڈوڈی خان نے پہلے مجھے شادی کیلئے پروپوز کیا اور پھر اپنی بات سے پیچھے ہٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوڈی خان نے اپنے کسی بھائیوں سے شادی کروانے کا کہا اور اب وہ دوبارہ کہہ رہا ہے کہ وہ میرے پاس انگوٹھی اور پھول لے کر آئے گا۔
راکھی ساونت نے کہا کہ ڈوڈی خان پہلے مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اب وہ الجھن کا شکار ہے، میں نے پاکستانی ہونے کی وجہ سے اس پر یقین کیا وہ میرا دوست بھی ہے لیکن پروپوز کرنے کے بعد وہ اپنی بات سے مکر گیا ہے۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ مفتی قوی نے بھی شادی کی پیشکش کی لیکن کوئی بھی اپنی بات پر قائم نہیں ہے اور ان سب چیزوں نے مجھے رلایا ہے۔