سٹی 42 : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ماضی کے چند سالوں کے مقابلے میں یہ سال بہتر رہا، ملک میں مجموعی معاشی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے۔
گورنر پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماضی کے چند سالوں کے مقابلے میں یہ سال بہتر رہا، اس وقت ڈالر قابو میں اور شرحِ سود نیچے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ خراب صورتِ حال سے باہر نکل آئے، کھانے پینے کی مہنگی اشیاء پر کنٹرول کے لیے انتظامیہ کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ رمضان میں کم آمدنی والوں کو ریلیف دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،مہنگائی میں کمی کے لیے تاجر برداری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔