ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخواہ میں کامیاب آپریشنز ، 15 خوارج جہنم واصل، 4 جوان شہید

خیبر پختونخواہ میں کامیاب آپریشنز ، 15 خوارج جہنم واصل، 4 جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 15 خوارج جہنم واصل کردیے ۔ 

سیکورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 9 خوارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی رنگ لیڈرز فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری، سعید عرف لیاقت اور خوارجی بلال شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ کے عام علاقے میں ایک اور آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے 6 خوارج جہنم واصل کردیے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 4 جوان وطنِ عزیز پر قربان ہوگئے اور شہادت کا مرتبہ حاصل کیا ۔ 

وطنِ عزیز کی خاطر جان کا نظرانہ پیش کرنے والوں میں لیفٹیننٹ محمد حسن ارشف (عمر: 21 سال، ساکن ضلع لاہور) شامل ہیں ، جنہوں نے آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے خارجیوں کا مقابلہ کیا اور اس دوران جامِ شہادت نوش کیا، اس کے علاوہ وطن عزیز کی خاطر قربانی دینے والے فوجیوں میں نائب صوبیدار محمد بلال (عمر: 39 سال، رہائشی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان)، سپاہی فرحت اللہ (عمر: 27 سال، ضلع لکی مروت کا رہائشی) اور سپاہی ہمت خان (عمر: 29 سال، ضلع مہمند کا رہائشی) شامل ہیں۔

علاقے میں موجود تمام خارجی دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لیے صفائی کے آپریشن کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔