ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں

چمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں شروع ہوگئیں،سٹیڈیم میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں جاری ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے افتتاحی تقریب کا انعقاد طے ہے۔ اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق 19 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 جہاز  فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔ 

اسٹیڈیم کی فضا میں طیاروں نے بھرپور ریہرسل جاری ہے، فضا میں غیر متوقع طیاروں کی گھن گرج سُننے اور اس منظر کو دیکھنے شہری بھی پہنچ گئے۔ طیاروں کی ریہرسل کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد کرتب سے لطف اندوز ہوتی رہی، پُرجوش فینز نے تالیاں بجائیں اور نعرے بھی لگائے۔ 

یاد  رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور گرین شرٹس کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔