ویب ڈیسک : ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے ، اس کے پیچھے چھپی وجہ ان کی ایک پرانی ویڈیو ہے جو پھر سے وائرل ہوگئی ہے، جس میں ویلنٹائن سے متعلق سوال پر سلمان مزاحیہ اور غیر متوقع جواب دے ہیں ۔
یہ ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے، اور مداح سلمان خان کے حسِ مزاح کی تعریف کر رہے ہیں۔ کئی لوگ ان کے الفاظ کو میمز کے طور پر استعمال کر رہے ہیں تاکہ ویلنٹائن ڈے کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں۔ کچھ مداحوں نے مذاق میں کہا کہ سلمان خان ویلنٹائن ڈے کے لیے ’’سنگل لوگوں کے سرکاری سفیر‘‘ ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ایک صحافی سلمان خان سے پوچھتا ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے کےلیے کیا خاص منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟، سلمان خان نے مزاحیہ اور بے تکلفانہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ویلنٹائن ڈے سے میرا کیا لینا دینا بھائی؟ یا کیا میرا ہی لینا دینا ہے ویلنٹائن ڈے سے؟‘‘ جو سن کر وہاں موجود سب لوگ ہنس پڑے۔
سلمان خان نے اس موقع پر تمام لوگوں سے کہا کہ ’’آپ سب کو ویلنٹائن ڈے کی بہت بہت مبارک ہو۔ محفوظ رہیں۔‘‘
سلمان خان کا یہ جواب ان کی معروف مزاحیہ اور بے فکر شخصیت کے عین مطابق ہے۔ برسوں سے، جب بھی ان سے محبت اور تعلقات کے بارے میں پوچھا جاتا ہے، وہ ہمیشہ مزاحیہ جواب دیتے ہیں۔ ان کا یہ سیدھا سادہ اور تفریحی رویہ ان کے مداحوں کو بہت پسند آتا ہے، جس کی وجہ سے ایسی ویڈیوز بار بار وائرل ہوتی رہتی ہیں۔