ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت؛ نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پی ٹی آئی رہنما کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت؛ نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عدالت نے پی ٹی آئی  رہنما کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے پر عائد پابندی کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔

حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل، پی سی ایل اور ای سی ایل سے نکال دیا جائے۔ درخواست گزار کو بیرون ملک سفر کرنے دیا جائے۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer