ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی فائرنگ میں ملوث قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں: سی سی پی او 

ہوائی فائرنگ میں ملوث قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں: سی سی پی او 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک :لاہور پولیس قیامِ امن کیلئے متحرک ،ہوائی فائرنگ کیخلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق سال 2025ء میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں 602ملزمان  کوگرفتار کر کے489مقدمات درج کئے گئے،کینٹ ڈویژن میں 25،سول لائنزمیں 19، سٹی میں 29، اقبال ٹاؤن میں 23 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

ترجمان پولیس کی رپورٹ کے مطابق  صدرمیں 18اورماڈل ٹاؤن میں 24 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔

 سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،تفریح کے نام پر ہوائی فائرنگ کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی،ہوائی فائرنگ میں ملوث قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

  بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت جاری کر دی کہ قانون شکن عناصر کوفی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔