موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ 

جمعہ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ شام یا رات کے اوقات میں سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور  خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد تاہم شام یا رات کے اوقات میں بالائی علاقوں میں   مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال اور گردونواح میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔  
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور شام/رات کے اوقات میں مطلع ابرآلود  رہنے کا امکان ہے۔ تاہم نارووال، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورخشک جبکہ شام رات کے اوقات میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہلکی برفباری کا امکان ہے۔