اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کا اضافہ ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 279.32 روپے سے بڑھ کر 279.38 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر ڈالر کی طلب دیکھی جارہی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسےبڑھ کر 281.60 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 70 پیسے مہنگا ہوکر 301.87 روپے، جبکہ برطانوی پاونڈ 8 پیسے کمی کے بعد 353.64 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 76.75 روپے، اور سعودی ریال 74.95 روپے پر برقرار رہا۔