آر ایل این جی کی قیمتوں میں 9.03 فیصد تک کمی

 آر ایل این جی کی قیمتوں میں 9.03 فیصد تک کمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آر ایل این جی کی قیمتوں میں 9.03 فیصد فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کر دی گئی جس کا اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 1 ڈالر 19 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یوکمی کر دی گئی۔ ایس این جی پی ایل کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 13 ڈالر 68 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔ایس ایس جی سی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں فی ایم ایم بی ٹی یو 1 ڈالر 28 سینٹ کمی کر دی گئی۔ ایس ایس جی سی کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 14 ڈالر 24 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یون مقرر کر دی گئی۔

قیمتوں کا اطلاق ماہ فروری کے لیے ہوگا۔


 

Ansa Awais

Content Writer