ملتان سلطانز کے احسان اللہ نےگلیڈی ایٹرز بلے بازوں کے چھکے چھڑا دیے

ملتان سلطانز کے احسان اللہ نےگلیڈی ایٹرز بلے بازوں کے چھکے چھڑا دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ملتان سلطانز اور کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرے میں احسان اللہ  گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کیلئے خوفناک  خواب ثابت  ہوئے ہیں ۔ 

 تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے خلاف آج کے ہونے والے میچ میں فاسٹ بولر احسان اللہ نےگلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کیلئے درد سر بنے رہے ، انہوں نے آج کے میچ میں 12 رنز دے کر آدھی ٹیم کو پویلین کی راہ دیکھائی ، انہوں نے آج گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز  احمد کو  اپنا پہلا شکار بنایا جس کے بعد سیٹ بیٹسمین جیسن رائے کو   پویلین کی راہ دیکھائی ، احسان اللہ نے یہیں اختتام نہیں کیا بلکہ نمائشی میچ میں ایک اوور میں  وہاب ریاض کو 6 چھکے مارنے والے افتخار احمد کو صفر پر ہی چلتا کیا۔ 

 احسان اللہ نے روئے اور افتخار  کو لگاتار 2 گیندوں پر آوٹ کیا تھا جس کے بعد  وہ ہٹرک کرتے کرتے رہ گئے ،  احسان اللہ نے اس کے بعد بھی دل چھوٹا نہ کیا اور بڑی ہٹ لگانے کیلئے مشہور عمر اکمل کو  اپنے اگلے اوور میں شکار کیا اور پھر  اسی اوور میں نسیم شاہ کو بھی پویلین کی راہ دیکھائی ،  احسان اللہ نے 5 کھلاڑیوں کو  صرف 3 رنز دے کر آوٹ کیا لیکن اس کے بعد انہیں مزید 9رنز لگے لیکن  وکٹس میں اضافہ نہ ہو سکا ۔

 خیال رہے کہ  گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز کو لاہور قلندرز کیخلاف ایک سکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، جس کے بعد اب سلطانز پہلے سے زیادہ تیار نظر آ ئے ملتان سلطانز کی ٹیم کی بات کی جائے تو محمد رضوان بطور وکٹ کیپر کپتان ، شان مسعود، روسو، ڈیوڈ ملر ، کیرن پولارڈ ، خوشدل شاہ، عقیل حسین ، اسامہ میر ، سمین گل ، عباس آفریدی اور احسان اللہ شامل ہیں، اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بات کی جائے تو سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر کپتان ذمہ داری سر انجام دیں گے ، ان کے ساتھ جیسن رائے، بنگلزئی، مارٹن گپٹل، افتخار احمد، محمد حفیظ، عمر اکمل، محمد نواز، نسیم شاہ محمد حسنین اور نووان تھوشارا شامل ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer